اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

مالديپ میں پہلے اسلامی بينك كی تاسيس

بين الاقوامی: مالديپ كے اسلامی بينك كاری انسٹیٹيوٹ كی كوششوں اور ملائيشيا كے اسلامی بينك كاری انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے مالديپ میں پہلے اسلامی بينك كی تاسيس ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی "bernama" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مالديپ اور ملائيشيا كے اسلامی بينك كاری انسٹیٹيوٹز كے عہديداروں نے ۲۶ اكتوبر كو ملائيشيا میں اسلامی معيشت كے عالمی اجلاس میں شركت كرتے ہوئے مالديپ میں پہلے اسلامی بينك كی تاسيس كے لئے ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں۔

اس سمجھوتے كے تحت طرفين نے عہد كيا ہے كہ وہ مالديپ كے بينك كاری كے قانون كے دائرے میں رہ كر اور اس ملك میں اسلامی معيشت كی ترقی كی غرض سے ايك دوسرے سے تعاون كریں گے اور اسلامی بينك كاری كے قيام كے لئے مناسب ماحول فراہم كریں گے۔

مالديپ كے اسلامی بينك كاری انسٹیٹيوٹ كے سربراہ "خالد البودی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ پيشن گوئی جاتی ہے كہ مالديپ كا اسلامی بينك اپنی سروسز اور مصنوعات كو پيش كر كے آئندہ تين سالوں تك اس ملك كے فنانشل ماركیٹ كے ۲۵ فيصد حصص كو اپنے نام كرے گا۔

مالديپ كا اسلامی بينك ۲۰۱۱ء كے اوائل میں اپنا كام شروع كرے گا اور ۲۰۱۲ء كے اوائل میں اس ملك میں اپنے پہلے شعبے كا افتتاح كرے گا۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment