اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

اسلامی نشریاتی ادارے عالم اسلام کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی نشریاتی اداروں کا عالمی اجلاس جاری ہے ۔ اس اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی اور علمی شخصیتوں نے خطاب کیا ہے۔ آج اس اجلاس سے اسلامی جہموریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہر متکی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس یونین کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی افکار و نظریات نشر کرنا ہے۔ یادرہے اسلامی دنیا کو یوں تو ہمیشہ صیہونیت کے زیر اثر امپریالیزم کے منفی پروپگينڈوں کا سامنا رہا ہے لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلام نے عملی طریقے سے مشرق و مغرب کے انسانی مکاتب فکرکو جب انسانیت کے لئے بے سود قراردیے دیا تو سامراج کے ان پروپگینڈوں میں کافی تیزی آگئی اور سامراج اور اس کے ایجنٹوں نے جن میں بڑۓ افسوس کے ساتھ بعض مسلمان ملکوں کوبھی دیکھا جاسکتا ہے اسلام و مسلمین کے خلاف کاروائياں تیز کردیں ۔ آج کی دنیا مواصلات اور الکٹرانیک میڈیاکی دنیا کہلاتی ہے اگر کوئي قوم اس میدان میں پیچھے رہ گئی تو وہ اپنی بات اھل عالم کو سنانے سے قاصر و عاجز رہے گي

چنانچہ عالم اسلام اور امت مسلمہ کا درد رکھنے والوں نے ان ہی مسائل کا مقابلہ کرنے اور دنیا کو اسلام سے آشنا کرنے کے لئے اسلامی نشریاتی اداروں کی یونین بنائي جسمیں آج دوسو ریڈیو اور ٹی وی چینل رکن ہیں۔ یہ یونین سن دوہزار سات سو میں قائم ہوئي تھی۔ جیسا ہم نے اوپر کہا ہے اس یونین کے قیام کا ھدف دشمنون کے اسلام مخالف پروپگینڈوں کا مقابلہ کرنا ہے ، اسی کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہر متکی نے اس اجلاس سے آج خطاب کرتےہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کی منطق آج ہرزمانے سے زیادہ ضعیف اور کھوکھلی ہوچکی ہے لھذا دشمنون کے پروپگینڈوں کا مقابلہ کرنے کی بہترین راہ اسلام کو صحیح معنوں میں پیش کرنا اور دنیا کو اسلام کی فطری اور انسانی تعلیمات سے آشنا کرنا ہے۔ جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام تاکید کرتےآئيں ہیں آج کی دنیا میں خود سرانہ اور یکطرفہ پالیسیاں کامیاب نہیں ہوسکتی اور آج تسلط پسندوں سے جواب طلب کیاجارہا کیونکہ اسلامی انقلا ب نے جوانوں کی دینی فکر کو زندہ کیا ہے اور مسلمان قوموں کو بیدار کردیاہے یہی نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کے زیر اثر دنیا کے باضمیر انسان بھی بیدار ہوگئےہیں اور انہوں نے بھی حریت پسندی کی تحریک شروع کردی ہے۔ اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژنون کی یونین کے سکریٹری علی کریمیان نے بھی ان ہی نکات پر تاکید کی ہے اور کہا ہےکہ آج مغربی ممالک نے اسلام کے خلاف بھرپور میڈیا جنگ شروع کردی ہے اور وہ مظلوم قوموں کی جدوجہد اورحریت پسندی نیز جہاد کو دہشتگردی کا نام دیتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی احکام اور تعلیمات پر یقین رکھنےوالے ذرایع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ دین مبین اسلام کی تعلیمات سے دنیا کو آشنا کرنے اور امت اسلامی میں اتحاد پیداکرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ یادرہے اس اجلاس سے عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اسلامی نشریاتی اداروں کی یونین کی ذمہ داری ہےکہ وہ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کواجاگر کرے اور مسلمانوں کی فکری اور ثقافتی توانائیوں کوجلا بخشنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کا بنیادی ھدف دین میں انحراف پیداکرنا ہے، اور اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے فکر اور عقیدتی مسائل کی وضاحت ضروری ہے تاکہ ابھامات دور ہوں اور جوانوں کے ذھن تشویش سے بچے رہیں اسی کے ساتھ ساتھ دشمنان دین کا منہ توڑ جواب بھی دیدیاجائے۔انہوں نے اس بات پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ اسلامی نشریاتی اداروں کو اس راہ میں موثر قدم اٹھانے چاہیں۔ 

اس اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل سعید جلیلی نے بھی خطاب کیا انہوں نے سامراج کے چہرے سے نقاب اٹھاتے ہوئے کہا کہ سامراج صرف عالم اسلام کے خلاف پروپگينڈا کرنے پر ہی یقین نہیں رکھتا بلکہ خود اپنی قوم کو بھی ہرطرح سے جہالت کے اندھیرے میں رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ذرایع ابلاغ اصلی مسائل کو چھپانے کےلئے فرعی اور جھوٹے موضوعات چھیڑتےہیں اور حقائق چھپانے کی پوری کوشش کرتےہیں انہوں نے تاکید کی کہ عالم اسلام کے ذرایع ابلاغ کو مغربی ممالک کے اس ہتھکنڈے سے غافل نہیں رہنا چاہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ملکوں کا پروپگينڈا صرف ایران کے ایٹمی پروگرام کوروکنے کے لئے ہی نہيں ہے بلکہ مغرب کے مد نظر اور بھی متعدد مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن یہ چاہتےہیں کہ ان سوالوں کا جواب نہ دیا جائے کہ امریکہ اپنے ہتھیار کیوں برباد نہیں کرتاہے ، اور کس بناپر امریکہ اور یورپ کے شہریوں کو ہزاروں ایٹمی اسلحوں کی زد میں رکھا گيا ہے اور امریکہ کس بناپر نئے نئے ایٹمی ہتھیار بناتا جارہاہے۔


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عراق؛ مغربی کرکوک میں داعش نے مسجد کو مسمار کر دیا
آل خلیفہ کی جیلوں میں قیدی علماء کے ساتھ قم میں ...
افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ میں شیعوں کی ...
سید حسن نصراللہ؛ عالم عرب میں حزب اللہ کے خلاف ...
امریکہ،اسرائیل اور وہابی افکار شیعہ اور سنی میں ...
کاروان آزادی پر صہیونی حملہ
کمبوڈیا: اہل سنت کے عالم دین مدینہ منورہ میں حصول ...
بنگلادیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر دوسرے دن بھی ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟

 
user comment