بين الاقوامی گروپ: آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری اور فلسطين كے وزير اوقاف محمود الحبش نے قدس شريف كو یہودی شہر بنانے كی اسرائيلی كوششوں كا جائزہ لينے كے لیے رباط شہر میں ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فلسطين كے وزير اوقاف محمود الحبش نے رباط میں واقع اسلامك كلچرل سائنٹيفك اينڈ كلچرل آرگنائزيشن كے مركزی دفتر كا دورہ كيا اور آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری كے ساتھ ملاقات كی۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقعہ پر اسرئيل كی جانب سے جاری بيت المقدس كو یہودی شہر بنانے كی سازشوں كے بارے میں تبادلہ خيال كيا۔
آئيسسكو كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس موقعہ پر فلسطينی وزير اوقاف محمود الحبش نے آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری كو قدس كے بارے میں وزارت اوقاف كی جانب سے شائع ہونے والی كتب كا تحفہ پيش كيا۔ آئيسسكو كے دفتر كے دورے كے موقعہ پر فلسطينی وزير كے ہمراہ احمد صباح اور محمد جمال ابوالھنود بھی تھے۔
source : http://www.iqna.ir/