اردو
Sunday 30th of June 2024
0
نفر 0

کویت میں «شیعہ - سنی گفتگو مرکز» کا افتتاح

17 نومبرکو دنیائے اسلامی کی دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں شیعہ اور سنی مذاہب کے علمائے دین کے گفتگو مرکز کا افتتاح ہوا.

ابنا کے مطابق کویتی روزنامہ «الوطن» نے رپورٹ دی ہے کہ اس مرکز کے منتخب سربراہ «محمد علی الحسنی» نے اس مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شیعہ اور سنی گفتگو مرکز کیے قیام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے شیعہ اور سنی علماء کے درمیان مذاکرات کے لئے نشستوں کا انعقاد کیا جاتا رہے اور ان دو مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان موجودہ اختلافات کے خاتمے کے لئے ایک مفاہمت نامہ ترتیب دیا جائے.

انہوں نے نے بتایا کہ اس مرکز میں دینی علماء اورمراجع مل بیٹھ کر تشیع اور تسنن کے درمیان اختلافی امور پر غور اور بحث و تمحیص کریں گے اور مشترکہ مفاہمت نامے کے حصول کے لئے کوشان رہیں گے.

مذکورہ مرکز کے سیکریٹری «عبدالعزيز القطان» نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس مرکز کے قیام کا مقصد ملی اور اسلامی وحدت و یگانگت کی تقویت اور اسلامی اعتدال پسندی کی ترویج ہے.

قاہرہ کے آل البیت (ع) سپریم کونسل کے سربراہ «محمد الدرينی» نے بھی اپنے خطاب میں اس مرکز کے افتتاح کو اسلامی مذاہب کے اتحاد، ادیان و مذاہب کے درمیان گفتگو اور اسلامی اتحاد و اتفاق کے قیام کے سلسلے میں نہایت اہم اقدام قرار دیا.

دوسری جانب سے شیعہ سنی گفتگو مرکز کے قیام کا عالمی سطح پر شیعہ اور سنی علماء و مفکرین کی جانب سے خیرمقدم ہوا ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے مفتی اعظم «شیخ علی جمعہ»، کویت کی اسلامی تبلیغات کی انجمن کے سربراہ «حمد السنان»،کویت کے سنی عالم دین اور کویتی کابینہ کے سابق وزیر «يوسف الرفاعی» اور مسلم مفکرین ایسوسی ایشن کے رکن «احمد حسين الحسينی» سمیت متعدد شیعہ اور سنی علماء و مراجع تقلید اور مراکش کے اہل تسنن کی انجمن نے اس مرکز کے قیام کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو خوشایند قرار دیا ہے.

شیعہ سنی گفتگو مرکز کا قیام سنی معاشروں میں تشیع کی ترویج کے سلسلے میں اہل تشیع پر عالمی مسلم علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ یوسف القرضاوی کے حالیہ الزامات کے نتیجے میں – ان دو مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان اختلافات اور غلط فہمیوں کے خاتمے کی نیت سے قائم کیا گیا ہے.


source : http://www.shiastudies.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میکسیکو کے شہر ٹمیسکو کی نومنتخب میئر قتل
طالبان کا افغان فوج پر حملہ کئی فوجی اہلکار ہلاک
تکریت میں داعش سے وابستہ ۴۵ دھشتگرد ہلاک
23مئی کو شیعہ نسل کشی کے خلاف کوئٹہ میں کفن پوش ...
داعش نے عید قربان کے دن بجائے جانوروں کے انیس ...
ہندوستان میں امام حسين كی ياد میں اہل سنت كی مجالس
ڈیوڈ کیمرون کا حسن روحانی کو فون، ایرانی ایٹمی ...
فرانس کے شہر اسٹرسبرگ میں 30 سال انتظار کے بعد ...
مسجد الاقصی كو نذرآتش كرنے كے سالانہ دن كی مناسبت ...
اسلامی ممالك كو بحرانوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ...

 
user comment