اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

مسجد، اسلامی اور دینی معرفت کا اصلی مرکز

سماجی: ایران کے صوبہ شمالی خراسان کے گورنر نے مسجد کو اسلامی اور دینی معرفت کا اصلی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مسجد تمام سرگرمیوں کا اصلی محور اور مرکز ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بجنورد کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شمالی خراسان کے گورنر انجینیئر ابوطالب شفقت نے ۸ مارچ کو صوبے کی مساجد کے مراکز کے اراکین سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مسجد اسلامی اور دینی معرفت کا اصلی مرکز ہے۔

انہوں نے انقلاب کے دوران اور اس کے بعد کے دور میں مساجد کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران میں مسجد تمام سرگرمیوں کا اصلی مرکز و محور شمار ہوتی ہے۔

انجینیئر شفقت نے مزید کہا کہ مسجد ایک مرکز اور ہر مرکز کا محور ہوتا ہے اور مساجد کا اصلی محور اور مرکز علماء ہیں۔

انہوں نے اتحاد و وحدت کو ایرانی عوام کی کامیابی اور طاغوتی طاقتوں کی شکست کا اصلی سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام روابط اور ناطے مساجد میں مستحکم ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سال مقدس جنگ کے دوران شہادت کے مقام پر فائز ہونے والے تمام شہداء کا سرچشمہ مسجد ہے۔

انجینیئر شفقت نے آخر میں کہا کہ ہم سب کو مساجد میں دین کی سربلندی اور اسلامی معرفت کی ترقی کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...

 
user comment