ین الاقوامی: کویت میں اسلامی کتب کی ۳۶ویں نمائش کا افتتاح ۲۸ اپریل ۲۰۱۱ء کو ہو گا۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق جمعیت اصلاح اجتماعی (کویت) میں تعلقات عامہ کے انچارج "مشعل الزیر" نے کہا کہ کویت میں اسلامی کتب کی نمائش کا افتتاح رواں ماہ کی ۲۸ تاریخ کو ہو گا جو ۹ مئی ۲۰۱۱ء تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد اسلامی ثقافت کی ترویج اور اسلامی کتب کے مطالعے کا شغف رکھنے والے افراد کو اسلامی کتب کی فراہمی ہے۔
مشعل الزیر نے کہا کہ کویتی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی بھی اپنی ضرورت کی کتابیں خریدنے کے لئے اس نمائش میں رجوع کریں گے۔
source : http://www.shabestan.net