اردو
Sunday 1st of September 2024
0
نفر 0

امريكہ میں مختلف اديان كے پيروكاروں كا اسلام اور قرآن كريم كی بے حرمتی پر احتجاج

بين الاقوامی گروہ : امريكا میں مختلف اديان سے تعلق ركھنے والے سينكڑوں افراد نے مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے بروز جمعرات بمطابق ۲۱ اپريل كو ڈيئر بورن میں واقع اسلامی مركز كے سامنے مظاہرہ كر كے امريكی پادری كے قرآن كے ساتھ توہين آميز سلوك كی مذمت كی

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «onislam» كے حوالے سے كہا ہے كہ یہ احتجاجی مظاہرہ ڈیٹرائٹ شہر كی مكالمہ بين اديان كونسل كی قيادت میں ۷۰۰ افراد كی شركت كے ساتھ ڈيئر بورن شہر كے مئير اور مذہبی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہوا۔

یہ اجتماع ٹيری جونز كے اس اعلان كے بعد منعقد كيا گيا جس میں اس نے كہا تھا كہ ڈئير بورن كے اسلامی مركز كی مسجد كے سامنے اسلام اور شريعت كے خلاف احتجاجی مظاہرہ كرے گا ۔

اسی طرح آج بعد از ظہر ڈئير بورن شہر كے مدنی مركز میں ايك اور احتجاج مظاہرے كا اہتمام كيا گيا ہے۔

 


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آیت‌اللہ سیستانی کی طرف سے قمہ زنی کی تأئید کا ...
وہابیت شیعہ ٹی وی چینلز پر سیخ پا
شام میں باغی گروہ جبھۃ النصرہ کا رہنما ہلاک
امريكہ میں مختلف اديان كے پيروكاروں كا اسلام اور ...
یمن کی فوج نے سعودی عرب پر زلزال راکٹ داغ دیا
فرانس کے وزیر داخلہ کے توسط سے ایک مسجد کا افتتاح
عراق؛ بغداد کے شیعہ نشین علاقے الکرادہ میں بم ...
فرانس کے جریدے میں شان رسول(ص) میں گستاخی ماڈرن ...
بحرین؛ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے ایک بار پھر ...
ایران کےخلاف پابندیاں غیر قانونی، جنوبی افریقہ

 
user comment