بين الاقوامی گروہ : مركز تحقيقات كمپيوٹری و علوم اسلامی كے سربراہ نے كہا ہے كہ ولايت فقیہ گزشتہ تين دہائيوں سے ايران كے سياسی اور دينی تجربات میں سے ايك عظيم تجربہ ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مركز تحقيقات كمپيوٹری و علوم اسلامی كے سربراہ حجتالاسلام والمسلمين شهرياری نے بروز جمعرات بمطابق ۵ مئی كو عراق كی سياسی ، علمی اور ثقافتی شخصيات كے ساتھ مركز تحقيقات كمپيوٹری و علوم اسلامی كے كانفرنس ہال میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ولايت فقیہ ہر زمانے میں دينی اور اسلامی علماء كے لیے قابل قبول تھی اور علماء كا اختلاف صرف اس كے دائرہ كار میں تھا ۔
انہوں نے واضح كيا كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں ولايت فقیہ كا نظریہ حضرت امام خمينی )رہ (والا ہے جس كی تفصيلات امام كی كتابوں میں موجود ہیں جن میں سے كتاب البيع قابل ذكر ہے جس كی رو سے فقیہ كے لیے ولايت مطلقہ ثابت ہے۔
source : http://www.iqna.ir