اردو
Saturday 27th of July 2024
0
نفر 0

اسلام فوبیا کی نئی لہر؛ ایک بار پھر اللہ تعالی کا اسم مبارک جوتوں پر

اسلام فوبیا کی نئی لہر کے طور پر دو معروف کمپنیوں "پوما اینڈ نائیک" (Puma and Nike) نے جوتوں کا نیا برانڈ متعارف کرایا ہے جس کے مختلف حصوں پر اللہ تعالی کا نام نامی درج ہے۔ بازار میں ان جوتوں کی فروخت سے ایک بار پھر مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق پوما اینڈ نائیک نے سپورٹس شوز کا نیا برانڈ متعارف کرایا ہے جس پر عربی مین اسم "اللہ" لکھ کر اسلام فوبیا کے مغربی تسلسل میں نئی گستاخی کا ارتکاب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں غم و غصے کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

یہ جوتے ایک پاکستانی شہری نے دبئی کی مارکیٹ سے حاصل کئے ہیں۔

عجب تو یہ ہے کہ یہ جوتے متحدہ عرب امارات کے بازارون میں بک رہے ہیں جبکہ اماراتی حکام اسلام کے دعوے بھی کرتے ہیں گو کہ بعض ممالک میں امریکہ کے کہنے پر فوجی مداخلت کی جسارت بھی کیا کرتے ہیں۔

ایک اسلامی ملک میں ان جوتوں کی آزادانہ خرید و فروخت باعث حیرت ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ اقدام دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی توہین اور خالق کائنات کی دشمنی ہے اور اس اقدام نے مسلمانوں کے درمیان غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے گوکہ مسلمانوں کی جانب سے اسلام اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی آج کی دنیا میں معمول کی بات بن چکی ہے جس کی وجہ امت اسلامی کے اختلافات اور عدم اتحاد ہے۔ اسی وجہ سے مسلم امہ ان اقدامات پر کوئی متحدہ اور کارساز رد عمل دکھانے سے عاجز ہے اور پھر مسلم دنیا کے اکثر ممالک کے حکام امریکہ اور یورپ کی کٹھ پتلی ہیں جو عام طور پر مغربی ممالک نیز صہیونی ریاست کے غاصب اور نسل پرست حکام کی ناراضگی مول لینے کی بجائے اللہ کی ناراضگی مول لیتے ہیں جس سے ان کا اللہ پر ایمان بھی متنازعہ ہوجاتا ہے اور دوسری طرف سے مقدسات کی توہین کرنے والوں کو بھی مسلمانوں کی جانب سے کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مصر کی تاریخی مسجد "ابراہیم دسوقی" کی پندرہ دنوں ...
آیت اللہ جوادی آملی: داعش اور سلفی کامیاب نہیں ...
بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیت اللہ ...
یمنی عوام کے خلاف امریکا، سعودی عرب اور دہشت گرد ...
انسان دوستانہ امداد کا حامل ایران کا بحری جہاز ...
کویت میں شیعہ مساجدپرنگراں کمیٹی کی تشکیل
حرم (قم) تا حرم (مشہد) ہائی وے پر کام شروع
ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...

 
user comment