دھلی پچیسویں بین الاقوامی نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوئي ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کا مقصدلوگوں کو نہج البلاغہ سے آگاہ کرنا ہے ۔
ابنا: اس کانفرنس میں ہندوستان علمی شخصیتوں اور ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نےشرکت کی۔ اس کانفرنس کی مرکزی علمی کمیٹی کے سربراہ ایس حسن احمدنے کہا کہ نہج البلاغہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنےوالا ادبی شاہکارہے جس میں حضرت امیرالمومنین علی علیہ اسلام کے خطبات وصایا اور مکتوبات شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ نہج البلاغہ علم و دانش کا بے کران سمندر ہے جو انسان کے عقل و شعور کی رہنمائي کرتاہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےبتائےہوئے راستے پر گامزن ہوجاے ۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام مہدی مھدوی پور نے کہا کہ نہج البلاغہ ہمارے لئے الھامی کتاب ہے جو آج کی سیاسی اوراجتماعی مشکلات کا حل پیش کرتی ہے اور یہ ضرورت اس بات کی ہےکہ سب کو اس کتاب شریف کا مطالعہ کرناچاہیے۔ اس کانفرنس میں دوہزار گيارہ کا حضرت علی علیہ السلام قومی انعام سات ممتاز علمی شخصیتوں کودیا گيا جنہوں نے نہج البلاغہ کے موضوع پرکام کیاہے۔
source : http://www.abna.ir