بین الاقوامی: سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کے مسلمانوں نے عبادات اور دیگر مذہبی پروگراموں کے لئے اس شہر میں ۶ جدید مساجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر اسٹاک ہوم کے مسلمانوں کی انتھک کوششیں آخر کار رنگ لائی ہیں۔
انہوں نے حکومت سویڈن سے اس شہر میں مزید ۶ مساجد کی تعمیر کی اجازت حاصل کر لی ہے۔
یاد رہے کہ سویڈن کے مسلمانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے ان میں سے ایک مشکل عبادات کی ادائیگی کے لئے مساجد کی کمی ہے شہر اسٹاک ہوم میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود اب تک صرف دو مساجد ہیں اور ان چھ مساجد کی تعمیر کے بعد اس شہر میں مساجد کی تعداد چار برابر ہو جائے گی۔
source : http://www.shabestan.net