بين الاقومی گروپ:امريكی رياست مشی گن كے شہر ڈئير بورن میں 30 جون سے مسلم كانگريس امريكہ كی آٹھویں بين الاقوامی كانفرنس (عدل الہی اور امام مہدی علیہ السلام ) شرو ع ہوئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے (Muslim Congress ) نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرس كا سلوگن (دنيا عدل و انصاف كے انتظارمیں اور عدل امام مہدی علیہ السلام كے انتظارمیں ) ہے اور یہ دو دن جاری رہے گی۔
اس كانفرنس میں ممتاز مسلم سكالرز شركت كرينگے اور آيت اللہ جوادی آملی كا خصوصی پيغام پڑھ كر سنايا جائے گا ۔اس كانفرس سے كينیڈا كی دارالحكمت اوپن يونيورسٹی كے چيئرمين زين العابدين شہرستانی ،اسلامك يونيورسٹی لندن كے استاد ربيكا اسٹرٹن اور حجۃ الاسلام حمزہ سوداگر خطاب كریں گے۔
ياد رہے كہ مسلم گانگريس امريكہ ايك غير سركاری تنظيم ہے جو مسلم برادری كی امدادسے چلتی ہے اور یہ تنظيم 2005 میں محمد وال محمد علیہم السلام كی تعليمات كی ترويج كيلئے بنائی گئی تھی۔
source : http://www.iqna.ir