سياسی اور اجتماعی گروپ : اسلامی اخلاق كے موضوع پر یہ نشست ۲۲ مئی كو «بابايورت»(Babayurrt) نامی شہر میں صرف خواتين كے لیے منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ بالكان نے اطلاع رساں ويب سایٹ «اسلامداغ.رو»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام میں میں پانچ سو سے زيادہ مسلمان خواتين نے شركت كی ۔
اس پروگرام میں داغستان كی اسلامی يونيورسٹی اور اسلامك انسٹی ٹيوٹ كے فاضل اساتذہ نے خطاب كيا ۔
شوہر داری ، زبان كے گناہ ، عصر حاضر میں خواتين كا اسلامی حجاب كی مانند موضوعات پر اساتذہ نے انتہائی مفيد ليكچرز دئیے ۔
ہر ليكچر كے اختتام پر حاضرين نے علماء اور دانشوروں سے اپنے اپنے سوالات پوچھے كہ جس كے جواب انتہائی احسن انداز میں پيش كیے گئے ۔
source : http://www.iqna.ir