اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

حضرت اویس قرنی(رض) کے مزار کو دھماکہ خیز مواد سے مکمل طور پر اڑا دیا گیا

حضرت اویس قرنی(رض) کے مزار کو دھماکہ خیز مواد سے مکمل طور پر اڑا دیا گیا


عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ داعش نے شام میں جلیل القدر صحابی رسول (ص) حضرت اویس قرنی کے مزار کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے مکمل طور پر اڑا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں ایمینسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ داعش کے مسلح افراد نے شام کے شمال میں واقع شہر رقہ میں جلیل القدر صحابی رسول (ص) حضرت اویس قرنی کے مزار کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے مکمل طور پر اڑا دیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جلیل القدر صحابی حضرت اویس قرنی کے مزار کو داعش دھشتگرد گروہ کے عناصر نے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے اس سے پہلے دو صحابی رسول (ص) حضرت عمار یاسر اور حضرت اویس قرنی کے مزاروں کو اس سال مارچ کے مہینے میں بھی تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مزار کے میناروں کو راکٹ مار کر گرا دیا تھا۔ دھشتگرد گرد گروہ داعش کے عناصر کا شام کے شمالی شہر رقہ کے کچھ علاقوں پر ہولڈ ہے اس لئے اس دھشتگرد گروہ کے عناصر تکفیری ذہیت کے ساتھ صحافی رسول (ص) اور صحابی حضرت امام علی علیہ السلام کے حرم ہائے مطہر کو تباہ کررہے ہیں۔

 


source : abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا
سراوان کے واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کی جائيں گی
داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...

 
user comment