بين الاقوامی گروپ: فرانس كے "Promise Conusulting" انسٹی ٹيوٹ كی سروے رپورٹ كے مطابق ہر دس فرانسيسی افراد میں سے ايك شخص اسلامی شريعت كے مطابق حلال مصنوعات استعمال كرتا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "lessentiel" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس سروے رپوٹ كے مطابق فرانس میں ہر دس سوپرسٹورز میں سے 9 سوپرسٹورز پر حلال مصنوعات موجود ہیں، اسی لئے حلال مصنوعات كے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوا ہے۔
اس سروے رپورٹ میں شركت كرنے والوں كی اكثريت نے حلال مصنوعات كے استعمال كی وجہ اس كی پيداوار اور تقسيم سے آشنائی كو قررر ديا ہے البتہ بعض نے كہا فرانسيسی معاشرہ میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مسلمان مذہبی تعليمات سے بھی آشنا ہوئے ہیں۔
دلچسپ بات اس سروے میں یہ ہے كہ چھوٹی دكانے كے علاوہ بڑے بڑے چين سٹورز نے بھی حلال گوشت اور دوسری حلال مصنوعات پيش كرنے كے لئے الگ شعبے قائم كر دیے ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir