لاہور میں جیل روڈ پر واقع سٹی فورٹی ٹو ٹی وی چینل کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفتصیلات کے مطابق پونے 8 بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے اچانک سٹی فورٹی ٹو آفس کے باہر فائرنگ کر دی اور فرا
لاہور میں جیل روڈ پر واقع سٹی فورٹی ٹو ٹی وی چینل کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفتصیلات کے مطابق پونے 8 بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے اچانک سٹی فورٹی ٹو آفس کے باہر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو فرار ہونے میں کامیابی ملی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنیوالے دہشت گرد نے براؤن رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ تھانہ شادمان سٹی فورٹی ٹو آفس سے ملحق ہونے کے باوجود پولیس 10 منٹ بعد پہنچی جبکہ کی موبائل بھی قریب موجود تھی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
source : abna24