بين الاقوامی گروپ : ميانمار كے بعد مسلمان مخالف پر تشدد اقدامات كی لہر ہندوستان كے صوبہ آسام تك پہنچ گئی ہے اور اس كی وجہ سے مقامی لوگوں اور مسلمانوں كے درميان لڑائی كے نتيجے میں مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «On Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ لڑائی نامعلوم شخص كے ہاتھوں چند مقامی افراد كی ہلاكت سے شروع ہوئی تھی ۔
اس واقعے كے نتيجے میں قبائلی افراد نے مقامی مسلمانوں كومورد الزام ٹھہرا كر انتقامی كاروائی كرتے ہوئے ان پر حملہ كر ديا اور ان كے گاؤں كو نذر آتش كر ديا ۔
اس آتش سوزی كے نتيجے میں اس علاقے كے دسيوں مسلمان مارے گئے ہیں جبكہ ہزاروں لوگ اپنا گھربار چھوڑ كر نقل مكانی كر گئے ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir