صہیونی انتہا پسند گروہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کے ساتھ شہر قدس پر قبضے کے دن کے موقع پر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے محافظوں کا کہنا ہے کہ صہیونی انتہا پسند گروہوں نے مسجد میں داخل ہوکر فلسطینی نمازیوں پر بھی حملہ کیا۔
صہیونی انتہا پسند اور اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو مسجد الاقصی کے صحن میں نکالنے کے خواہاں ہیں۔
دریں اثناء صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ قدس شہر اور اس کے مختلف شہروں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
ادھر صہیونی حکومت مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر میں مسجد ابراہیم میں آذان دیۓ جانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
فلسطین کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر کے مرکز اوقاف نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے مئی کے مہینے میں حرم ابراہیمی میں ترپن بار آذان کہنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ الخلیل کے اوقاف کے مرکز نے حرم ابراہیمی میں داخلے کے وقت نمازیوں کی جامہ تلاشی کی خـبر دیتے ہوۓ کہا ہے کہ فلسطینیوں کو حرم ابراہیمی میں نماز کی ادائیگي کے سلسلے میں مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ صیہونی اپنی رسومات کی ادائيگی کے لۓ پوری آزادی کے ساتھ اس مسجد میں آتے جاتے ہیں۔
source : http://www.abna.ir