کویت میں پولیس نے شیعہ نوجوان کو سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آراء کی اشاعت پر گرفتار کر لیا ہے ،کویت کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو اہے کہ کسی نوجوان کو سوشل ویب سائٹ کے استعمال پر گرفتار کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کویتی شیعہ نوجوان نصیر ابول جس کی سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر(Twitter) پر (Nasser Abul)کے نام سے ای میل ایڈریس ہے ، کو سعودی مظالم کو آشکار کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
ابنا: ذرائع کاکہنا ہے کہ کویتی شیعہ نوجوان نصیر کو چار روز قبل دس جون کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب نصیر ابول نے بحرین میں جاری سعودی جارحیت کے عنوان سے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آراء کا اظہار کیا جس میں اس نے واضح کیا تھا کہ کس طرح سعودی سفاک افواج بحرین میں پر امن مظاہرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں اور بیداری کی تحریک کو کچلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جس کے بعد سوشل ویب سائٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے بحرین کے حالات سمیت بحرین میں سعودی ناصبیوں کی جارحیت کھل کر سامنے آنے گی،تاہم کویت پولیس نے شیعہ نوجوان کو اس جرم میں گرفتار کر لیا کہ اس نے ویب سائٹ پر ایسی آراء کیوں نشر کیں۔
یہ بات انتہائی حیرت انگیز ہے کہ کویت پولیس نے شیعہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد اسے وکیلسے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی ہے جبکہ گرفتاری کو چار روز گذر چکے ہیں مزید یہ کہ گرفتار شیعہ نوجوان کے گھر والوں کو اس سے نہیں ملنے دیا گیا۔
source : http://www.abna.ir