بین الاقوامی : کروشیا کے دارالحکومت زاگرب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسافروں کے نمازپڑھنے کے لیے ایک جگہ مختص کی گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے الاکولہ کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ زاگرب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اس ائیرپورٹ پرمسلمانوں کے لیے ایک عبادی مکان کی تعمیر کے لیے تقریبا ۷۰ ہزاریورو مختص کیے ہیں۔
اس ائیرپورٹ پرمسلمانوں کے لیے ایک جگہ کومختص کیا گیا ہے جس میں وہ آزاد ی سے نمازپڑھ سکتے ہیں اوراس مکان میں قبلہ کی سمت کوبھی مشخص کیا گیا ہے تاکہ مسلمان مسافر قبلہ کی سمت معلوم کرکے آسانی سے نماز پڑھ سکے۔
اسی طرح اس مکان کی دیواروں پرکسی قسم کی کوئی تصویر نہیں لگائی گئی ہے تاکہ نمازکے دوران نمازیوں کے اذہان ان تصویروں کی طرف متوجہ نہ ہوں۔
source : http://shabestan.net/