بين الاقوامی گروہ : كيتھوليك مدرسوں كے معلمين كے لیے فرانس كے شمالی شہر (Tourcoing) میں اسلام كے ساتھ آشنائی كے لیے خصوصی كورسز كا اہتمام كيا جائے گا
ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Saphirnews» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تربيتی كورسز اس شہر كی سب سے پرانی مسجد "سنۃ "(Sunna) میں تين كيتھوليك مدرسوں كے معلمين كی درخواست پر اسلامی تعليمات اور اعتقادات كے ساتھ آشنائی كی غرض سے كروائے جا رہے ہیں ۔
ان میں سے ايك معلم كے بقول كيتھولك مدارس میں مسلمان طالب علموں كی موجودگی كے باعث كيتھولك استادوں كے لیے اسلام كی شناخت اور درك بہت ضروری ہے ۔
source : http://www.iqna.ir