بین الاقوامی: امریکہ کی ریاست ٹینسی میں عدالت نے ایک شدت پسند گروہ کے مطالبہ پر ایک مسجد کی تعمیر کے کام کو رکوا دیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹینسی میں عدالت نے ایک شدت پسند گروہ کے مطالبہ پر اس ریاست میں ایک زیر تعمیر مسجد کے تعمیری کام کو روک دیا ہے۔ اس زیر تعمیر مسجد کے خطیب شیخ اسامہ بہلول نے کہا ہم عدالت کے اس فیصلہ پر حیران ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اس مسجد کی تعمیر کیلئے تمام قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، جبکہ دیگر ادیان کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ شیخ اسامہ بہلول نے کہا دو سال قبل جب ہم نے اس مسجد کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا تھا تو اس وقت بھی اس مسجد کی تعمیر کے خلاف شدت پسند گروہوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود عدالت نے اس مسجد کی تعمیر کے کام کو روک دینے کا حکم صادر نہیں کیا تھا۔
source : http://shabestan.net