سماجی: ایران کے شہر نمین کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا کہ اعتکاف تہزیب نفس اور قرب خداندی کا باعث ہے اور اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد پر سالہا سال تک اس کے اثرات باقی رہتے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اردبیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر نمین کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجت الاسلام لطیف صالحی نے ۱۳جون کو اس شہر کی اعتکاف انتظامیہ سے نشست میں پیغمبراکرم(ص) کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایمان اور اللہ کی خاطر اعتکاف میں بیٹھتا ہے اس کے گذشتہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
اعتکاف کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عبادی پروگرام تہزیب نفس اور قرب الہی کا باعث ہے اور اعتکاف بیٹھنے والے پر اس کے اثرات سالہا سال باقی رہتے ہیں۔
حجت الاسلام صالحی نے مزید کہا کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی خدمت کرنا ایک الہی موقع ہے اور اس پروگرام کو بہتر سے بہتر طور پر منعقد کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
source : http://www.shabestan.net