رپورٹوں کے مطابق، عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مشرقی فلوجہ میں کم از کم اکیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں داعش کے تکفیری عناصر کی متعدد گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔ عراقی وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی افواج نے الرمادی شہر کے البوعیثہ اور البوفراج علاقوں سے بھی دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ کربلا میں البدر تنظیم کے سربراہ حامد صاحب الکربلائی نے بتایا کہ اس تنظیم کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے الفتحہ علاقے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران دہشت گردوں کی پانچ گاڑیاں تباہ اور داعش سے وابستہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ عوامی رضاکار فورس کے ایک اعلی عہدے دار نے بھی بتایا کہ صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کا انکشاف ہوا ہے جہاں بھاری مقدار میں امریکی راکٹ اور میزائیل رکھے گئے تھے۔
source : abna