بين الاقوامی گروپ: تيونس میں نمائش گاہ میں اسلامی مقدسات كی توہين پر "تطاوين" كے شہريوں نے مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "tunisienumerique" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ المرسی شہر میں ہونے والی نمائش گاہ میں موجود توہين آميز آرٹ كے بينر پر تطاوين كے عوام نے مظاہرہ كيا۔
مظاہرين نے كہا كہ نمائش گاہ میں پيغمبر اسلام(ص) اور مسلمانوں كی توہين كسی صورت میں بھی برداشت نہیں كریں گے۔ اور كہا تيونس ايك اسلامی ملك ہے اور اس ملك كے مسلمان اسلامی مقدسات كی توہين پر خاموش نہیں بیٹھ سكتے۔
مظاہرين نے تيونس كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلام كی توہين كرنے والوں كے خلاف اقدامات كرے۔
ياد رہے كہ اس مظاہرہ میں شركاء اور پوليس كے درميان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے كہ اسلامی تحريك النہضہ نے بھی تيونس كی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلامی مقدسات كی توہين برداشت نہیں كریں گے اور توہين كرنے والوں كے خلاف ضروری اقدامات كرے۔
source : http://www.iqna.ir/