بین الاقوامی: فرانس میں گذشتہ روز ایک مسجد پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں مسلمانوں پر شدت پسندوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گٓذشتہ روز فرانس ہی میں شدت پسند نسل پرستوں نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے مذکورہ مسجد کے دروازوں پر توہین آمیز تصاویر بنائی ہیں۔ یاد رہے کہ فرانس میں شدت پسند اس سے قبل بھی متعدد مساجد پر حملے کر چکے ہیں۔
source : http://shabestan.net