اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول

سول اللہ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی فیسٹول پہلی مرتبہ دنیا کے دسیوں ملکوں میں بیک وقت منعقد ہو گا۔

ابنا: ادارۂ فرہنگ و ارتباطات اسلامی کے نائب سربراہ محمود واعظی نے یزد میں اس فیسٹول کے فنی گروپ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی فیسٹول دنیا کے پچاس مقامات پر اور ایشیا کے سترہ ملکوں، یورپ کے سات ملکوں، افریقہ کے تین ملکوں اور کینیڈا میں جبکہ ایران کے تیرہ صوبوں میں منقعد ہو گا۔ 

محمود واعظی نے دنیا میں اسلامی اور حقیقی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور حضرت امام رضا علیہ السلام سے عقیدت و محبت کے اظہار کو اس فیسٹول کے اہداف و مقاصد میں سے قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹول حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت سے لے کر امام رضا علیہ السلام کی ولادت تک کے عشرے میں یعنی انتیس ستمبر سے لے کر نو اکتوبر تک منعقد ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کا روضہ اقدس ہے جہاں آپ کی زیارت کرنے لاکھوں افراد اطراف واکناف عالم سے آتےہیں۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...

 
user comment