رسا نیوزایجنسی – لیبیا کے ڈیکٹیٹرجنرل معمرقذافی نے حکم دیا کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی تمام مسجدیں بند کردی جائیں اور ان میں نمازیں پڑھنے سے روکا جائے ۔
رسا نیوزایجنسی کی tunisia-live سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، بعض دینی علماء ، ماھرین نے جنرل قذافی کے اس حکم کو سیاسی جانا ہے تاکہ وہ اس طرح لوگوں ایک میدان میں اکٹھا کرسکیں اور دنیا پہ یہ ظاھرکریں کہ یہ سب ھمارے ماننے والے ہیں ۔
فتوی سپریم کونسل کے صدر نے بھی اعلان کیا : میدان شھداء میں نماز کی ادائیگی مسجد ضرار میں نماز کی ادائیگی کے مانند ہے ۔
مگر بعض تجزیہ نگارمعتقد ہیں کہ جنرل قزافی مسجدوں کو بند کرکے انقلابیوں کے اجتماع اور حکومت کے خلاف ہونے والی سازشوں پر روک لگانا ہے ۔
ایک سیاسی ماھر کا کہنا ہے کہ : جنرل قذافی کا یہ حکم اس بات کا بیان گر ہے کہ وہ مسجدوں کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں اورانہوں نے اسی بنیاد پر طرابلس کی تمام مسجدیں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔
source : http://rasanews.ir/