بين الاقوامی گروپ : ايك سات سالہ پاكستانی بچے نے مكہ مكرمہ میں حفظ قرآن كے عالمی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «paktribune» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فضل عظيم نے دنيا بھر كے ۳۵ ممالك سے تشريف لائے ہوئے سينكڑوں حفاظ كرام میں سے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
ہر سال ماہ رمضان كی آمد پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں لحن ، قرائت اور قرآن كريم كی آيات كے حفظ پر عبور كا جائزہ ليا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ سال تين پاكستانی طلبہ نے دوسری پوزيشن حاصل كی تھی ليكن "فضل " مصر ، شام اور تركی سے تعلق ركھنے والے اپنے رقيبوں كو مات دے كر پہلی پوزيشن حاصل كرنے میں كامياب ہو گئے ۔
source : http://www.iqna.ir