اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد

بین الاقوامی : آمریکہ کی ریاست اوٹاکا میں اسلام کے بارے تحقیق کرنے والے ایک عیسائی ماہر آرٹ کی جانب سے اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش لگائی جارہی ہے جس کا مقصد اسلامی اورقرآنی مفاہیم کی زیبایوں کوپیش کرنا ہے ۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آمریکی ریاست اوٹا کا ثقافتی جشن سینٹر یکم ستمبر کو ایک نمائش لگا رہا ہے جس میں قرآن کریم میں ذکر ہونے والے ۹۹اسماء حسنی الہی کو شیشے کے ۱۵مجسموں پر کندہ کاری کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

بریگم یونیورسٹی میں آرٹ کے پروفیسراور مقامی ماہرآرٹ اینڈروکوسورک نے نائن الیون کے واقعے کے بعد اسلام کے بارے مزید معلومات حاصل کرنے کے شوق کی وجہ سے اسلامی اورقرآنی مفاہیم سے الہام لیتے ہوئے آرٹ فن پاروں کی تخلیق کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بارے میں کہا ہے کہ مذھبی آداب ورسوم مومن افراد کی بہتر انسان بننے کےلیے مدد کرتے ہیں اوریہ آداب ورسم بہترین دنیا کو وجود میں لاتے ہیں۔

کوسورک نے مزید کہا ہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں بلکہ ایک عیسائی ہوں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے اس دین کا مطالعہ کروں جس پر بہت زیادہ تہمتیں لگائی جارہی ہیں۔

اسلامک سٹی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کوسورک نے فیصلہ کیا ہے کہ ۲۰۱۲ءکے اختتام تک وہ ۱۰۰آرٹ فن پاروں کی تخلیق کریں گے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...
القدس میں عنقریب ایک مسجد کا افتتاح
جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں
ابوظہبی كی كتب نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ...
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...

 
user comment