اردو
Wednesday 8th of May 2024
0
نفر 0

عازمین حج کی تربیت کے لیے سوڈان میں خانہ کعبہ کی شکل کا ماڈل تعمیر

سوڈان میں عازمین حج وعمرہ کی تربیت کے لیے حسب سابق اس سال بھی خرطوم میں بیت اللہ شریف کا ماڈل تعمیر کر کے عازمین حج کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مناسک حج کے طریقے سکھانے کے لیے بنائے گئے اس منفرد ماڈل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد خرطوم آ رہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے شمال میں الحضراء گراؤنڈ میں بنائے گئے بیت اللہ کےنمونے کا تجربہ ملائیشیا سے حاصل کیا گیا ہے کیونکہ ملائیشیا میں گذشتہ کئی سال سے عازمین حج کو مناسک کی ادائیگی کے طریقے بتانے کے لیے اسی طرح کا ماڈل بنایا جاتا ہے۔ خرطوم میں پہلی مرتبہ گذشتہ برس خانہ کعبہ کا ماڈل بنایا گیا تھا۔

خرطوم وزارتِ مذہبی و امور وحج کمیشن کو توقع ہے کہ خانہ کعبہ کا ماڈل تعمیر کر کے انہوں نے نہ صرف حجاج کرام کی تربیت کا بہترین انتظام کیا ہے بلکہ اس طریقے سے امسال سوڈان سے حجاج کرام کی تعداد میں دس ہزار عازمین کے اضافے کی توقع ہے۔

خرطوم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوڈانی وزیر اوقاف و مذہبی امور عثمان الکباشی کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کے نمونے کے ذریعے وہ زیادہ فعال طریقے سے عازمین حج وعمرہ کی تربیت کر سکیں گے تاکہ وہ مناسک حج صحیح اسلامی طریقے کے مطابق ادا کر سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں الکباشی نے کہا کہ خانہ کعبہ کا ماڈل تعمیر کرنے میں دو ہزار ڈالرز کی لاگت آئی۔ یہ رقم وزارت مذہبی امورکی جانب سے ادا کی گئی ہے، جس کے بعد عازمین حج میں یہ خوف بھی پیدا ہوا ہے کہ حکومت ان سے حج کی اضافی فیس وصول کرے گی۔ تاہم حکومت نے عازمین حج وعمرہ کو اطمینان دلایا ہے کہ ان سے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

حج کمیشن کے ایک دوسرے عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کرحجاج کرام کو لوٹنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ ہم عازمین کی بہتر طریقے سے تربیت کرنا چاہتے ہیں۔ بیت اللہ شریف کے نمونے کی تعمیر سے حجاج کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

الخضراء گراؤنڈ میں بنائے گئے خانہ کعبہ کے نمونے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امسال حجاج کرام کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافے کی توقع ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آئرلينڈ كو اسلامی معيشت كی شناخت اور اس سے ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
ایران اور امارات کا گیس کی برآمد پر تبادلہ خیال
زائرین حسینی کی خدمت کرنے والا سب سے چھوٹا خادم
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
صہيونی حكومت كی يونيورسٹی سے ہر سال ۲۵۰ ماہرين ...
اسلامی بينك كاری سيمينار كی بحرين ۱۷ویں ميزبانی ...
شام کے دو شیعہ علاقوں پر تکفیریوں کا حملہ، دو ...
ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی ...
عراقی فوج دریائے دجلہ کے ساحل پر پہنچ گئی

 
user comment