اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی بحریہ کمانڈر

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے جمعرات کے روز مغربی ایران میں واقع شہر کرمانشاہ کی رازی یونیورسٹی میں منعقدہ خلیج فارس قومی دن کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس نہ صرف ایک سرزمین ہونے کی بناء پر ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس میں بہت سے ایرانی شہداء موجود ہیں اس لئے بھی
ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی بحریہ کمانڈر

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے جمعرات کے روز مغربی ایران میں واقع شہر کرمانشاہ کی رازی یونیورسٹی میں منعقدہ خلیج فارس قومی دن کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس نہ صرف ایک سرزمین ہونے کی بناء پر ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس میں بہت سے ایرانی شہداء موجود ہیں اس لئے بھی خلیج فارس ایرانیوں کے لئے مقدس ہے- ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ ہخامنشیوں کے زمانے سے لے کر آج تک خلیج فارس نام، ہمیشہ خلیج فارس ہی رہا ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی ایران سے خلیج فارس کا تقدس چھیننے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی- ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس کی منفرد خصوصیات کے بارے میں کہا کہ اس وقت، یورپ کی تیل کی پچھتّر فیصد اور جنوب مشرقی ایشیاء کی اسّی فیصد ضروریات، خلیج فارس سے پوری ہو رہی ہیں- ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ دنیا کے ساٹھ فیصد تیل کے ذخائر اور اکتالیس فیصد گیس کے ذخائر، خلیج فارس میں ہیں اس اعتبار سے خلیج فارس دنیا کی توانائی کے ذخائر سے مالا مال ایک اہم علاقہ ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment