اردو
Wednesday 26th of June 2024
0
نفر 0

چین کی ۴۰۰سے زائد مساجد میں لائبریریوں کی تاسیس

بین الاقوامی: باخبرذرائع کے مطابق چین کی ۴۰۰سے زائد مساجد میں مسلمانوں کے لیے لائبریریوں کو تاسیس کیا گیا ہے جس کا مقصد نینگیشا کے مسلمانوں کی ترقی اورمطالعہ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغرب میں واقع خودمختارعلاقہ نینگشیا میں ۴۰۰سے زائد مساجد میں مسلمانوں کے لیے لائبریریوں کی تاسیس کی گئی ہے تاکہ مسلمانوں کے لیے مطالعےاورتحقیق کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

چین کے مسلمان نشین علاقے ووٹشونگ کے حکام نے۲۰۱۰ءاور۲۰۱۱ء میں اس علاقے کی مساجد میں ۲۱۰لائبریریوں کی تاسیس کے لیے ۳۲۹۴۹۰لاکھ ڈالرمختص کیے ہیں۔

ان لائبریریوں کے لیے سماجی معارف، ثقافتی،دینی اورحقوقی موضوعات پرمشتمل ۵۰ہزارسے زائد کتابوں کی خریداری کی گئی ہے اور مقامی حکومت نے بھی ٹی وی اورڈی وی ڈی ان لائبریریوں کو فراہم کیے ہیں۔

اس شہرکی لیمینگ مسجد کے امام جماعت شائوچونگ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان مساجد کی لائبریریاں، مسلمانوں کی معلومات میں اضافہ کرنے میں اہم کردار اداکرسکتی ہیں اور ان کی ثقافتی زندگی میں موثرواقع ہوسکتی ہیں۔

قابل ذکرہے کہ نینگیشا کا علاقہ واحد خودمختارعلاقہ ہے جس میں ھوی مسلمان آباد ہیں۔ اس علاقے میں۲۲لاکھ پچاس ہزارمسلمان زندگی گزاررہے ہیں کہ جو اس علاقے کی کل آبادی کا تیسرا حصہ ہیں۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا ایرانی حجاج سانحہ منیٰ کا باعث بنے؟ کیا ...
مصر شہیدہ حجاب کےساتھ یکجہتی کا اظہار
کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اسلامی بیداری کے ...
بان کی مون : توہین آمیز فلم کی مذمت
انڈونيشيا كی جانب سے قدس میں صیہونی بستيوں كی ...
ماسکو کے اطراف میں آٹھ مساجد کی تعمیر کا فیصلہ
ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان لائن آف ...
فلسطين میں قرآنی نسخے كی خريد و فروش ممنوع
ہندوستان میں مسلمان نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ
ہفتہ وحدت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ...

 
user comment