بین الاقوامی: برطانیہ کے مشرق وسطی کے مطالعاتی انسٹیٹیوٹ میں اسلامی تمدن کے موضوع پرایک سیمینارمنعقد ہو رہا ہے جس میں نظری اورسماجی شعبوں کے مختلف موضوعات پر بحث وگفتگو کی جائے گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشرق وسطی اورشمالی آفریقہ کے مطالعاتی انسٹی ٹیوٹ میں ۱۲نومبرکو اسلامی تمدن کے موضوع پرایک سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے دانشوراورماہرین شرکت کررہے ہیں۔
اس سیمینارمیں مندرجہ ذیل موضوعات پربحث وگفتگوکی جائے گی:نظری اورمفہومی حصہ، منابع کا حصہ ،سیاسی اور حقوقی زندگی، اقتصاد اوراسلامی ٹیکس،علم اورٹیکنالوجی،سماجی علوم میں مسلمانوں کا کردار،علوم میں مسلمانوں کا کرداراورحصہ ،اسلام اوریورپ کے سماجی پہلواورٹکراویا مفاہمت کی پالیسی وغیرہ ۔
قابل ذکرہے کہ اس سیمینار میں فلسفہ،دین کی تطبیقی شناخت،حقوق،جغرافیہ،تاریخ اورآرٹ جیسے مختلف علوم میں مسلمانوں کاکردارجیسے موضوعات پربحث وگفتگوکی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے اس سائٹ پررجوع کریں:http://oxfordimns.org.uk
source : http://www.shabestan.net