بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے منتخب وزير اعظم «اسماعيل هنيه»، نے مسجد اقصٰی كے منبر كی تعمير نو كی خبر پر اس اقدام كو قدس شريف كی مكمل آزادی كی خوشخبری قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «اسماعيل هنيه»، نے اعلان كيا ہے : ہم نے مسجد اقصٰی كے منبر كی تعمير نو كے لیے ايك خصوصی ٹيم تشكيل دے دی ہے تاكہ صليبی جنگوں میں مسلمان فرمانروا صلاح الدين ايوبی كے مشن كو آگے بڑھايا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ صلاح الدين ايوبی نے مسجد اقصٰی اور قبة الصخره ،كی تسخير كے بعد ان مقدس مقامات كی تعمير نو كا فيصلہ كيا تھا چونكہ صليبيوں نے مسجد اقصٰی كا نقشہ تبديل كر ديا تھا ۔
source : http://www.iqna.ir