رسا نیوزایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (ره) کے اثار کا مجموعہ تین زبان ، عربی ، فارسی اورانگریزی میں اسلامی علوم کمپیوٹر ریسرچ سنٹر کی کوشش سے قم میں تیار کیا گیا ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (ره) کے اثار کا مجموعہ تین زبان ، عربی، فارسی اورانگریزی میں اسلامی علوم کمپیوٹر ریسرچ سنٹر کی کوشش سے اور موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (ره) کے تعاون سے قم میں تیار کیا گیا ۔
اس پروجیکٹ کے ذمہ دار جعفر سلطان پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سافٹ ویئر کے سلسلے میں کہا : یہ سافٹ ویئر آثارحضرت امام خمینی (ره) کا نیا ورژن ہے جو جدید اور کثیر مطالب پر مشتمل اورمخصوص تحقیقی وسیلہ ہے اور اس سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے اختیار میں قرار دیا جارہا ہے ۔
سلطان پور نے مزید کہا : اس میں 45 عناوین پر مشتمل 110 جلد عربی و فارسی کتابوں کا پورا متن ، من جملہ فقه و اصول ، اخلاق ، تفسیر، کلام ، فلسفہ ، عرفان اور سیاست ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس سافٹ ویئر میں اثار امام خمینی (رہ) میں سے 6 عناوین کا پورا متن انگریزی میں شامل کیا گیا ہے کہا : 283 تصویریں اورمختلف مناسبتوں کی 12 اھم تقریریں ونیز فارسی و عربی زبان میں زندگی امام خمینی ( رہ) کی مختصر مووی نے اس پروگرام کی زینت میں اضافہ کردیا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس محقق نے اس سافٹ ویئر کی تحقیقی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : صحیفہ حضرت امام (ره) کے فارسی اور عربی متن کے درمیان ارتباط ، مختلف طریقے سے متن اور فہرست کتاب میں ترقی یافتہ سرچ کی صلاحیت اس سافٹ ویئر کی صلاحیتوں میں سے شمار کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : 62 جلدوں پر مشتمل 10 دوره عربی و فارسی لغت نامہ ، سرچ کی صلاحیتوں کے ساتھ اس سافٹ ویئر کی دیگر صلاحیتں ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ علاقہ مند حضرات اس سافٹ ویئر کی فراہمی کے لئے www.noorshop.com سے تفصیل معلوم کرسکتے ہیں ۔
source : http://rasanews.ir