بين الاقوامی گروپ : جمہوریہ آذربايجان كی مذہبی تنظيموں كے امور كی كمیٹی كے چيئرمين نے اسلامی كتب مخصوصا قرآن كريم كی درآمد میں سہولت كے لئے اقدامات كا آغاز كر ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے ﴿ APA﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے مذہبی تنظيموں كے امور كی كمیٹی كے چيئرمين الشاد اسكندراف نے اعلان كيا ہے كہ اسلامی كتب مخصوصا قرآن كريم كی ملك میں درآمد كے بارے میں مربوطہ قوانين میں اصلاح كے لئے مذاكرات كر رہے ہیں
انہوں نے مزيد كہا كہ جمہوریہ آذربايجان میں اسلامی كتب درآمد كرنے میں كوئی مشكل نہیں ہے فقط بعض دفتری كاموں میں مشكلات ہیں جن كو ہماری كمیٹی حل كرنے كی كوشش كر رہی ہے ۔
اسكندراف نے كہا : اسلامی كتب كی درآمد كے قوانين میں اصلاح ان كتابوں كی فروخت اور كتابیں بيچنے والی دكانوں كے بارے میں بھی شامل ہے، انہوں نے بتايا ابھی تك باكو كے 25 سٹورز كو اجازت نامہ ديا جا چكا ہے۔
source : http://www.iqna.ir