اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

بحرین: خلیفیوں نے مسجد کو شہید کرکے پارک بنا دیا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیۃ الوفاق الاسلامی الوطنی نے اپنے بیان میں خلیفیوں کے ہاتھوں مسجد کی شہادت اور اس کے احاطے میں پارک بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ النویدرات کے علاقے میں بزرگ صحابی رسول (ص) حضرت ابوذر غفاری کے نام پر قائم مسجد کو پارک میں تبدیل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ یہ مسجد انقلاب کے آغاز کے بعد مارشل لاء کے دورنا درجنوں دیگر مساجد کی طرح افسوسناک انداز سے شہید کردی گئی تھی۔ 

جمعیۃالوفاق نے اس خلیفی اقدام کو بحرینی عوام کے جذبات اور اسلامی اقدار کی کھلی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ النویدرات اور البربورہ کے علاقوں میں مساجد کی شہادت کے لئے جواز فراہم کرنے کی غرض سے شائع ہونے والی خلیفی رپورٹیں تضادات کا مجموعہ ہیں جبکہ فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ میں خلیفی سرکار کے حکام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان مساجد کو امن و امان کے تقاضوں کے مطابق شہید کیا گیا ہے۔ چنانچہ حکومت کی یہ بات بے جا ہے کہ ان مساجد کو حکومت اجازت نامہ نہ ہونے کے باوجود غیرقانونی طور تعمیر کیا گیا تھا اور اسی بنا پر ان کو شہید کیا گیا ہے۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا

 
user comment