بین الاقوامی: امریکی وزارت دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ اب امریکی افواج میں مسلمان با پردہ خواتین اپنی خدمات پیش کر سکتی ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسلمانوں کی طرف سے شدید اعتراض کے بعد امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج میں مسلمان خواتین اسلامی حجاب کے ساتھ اپنی خدمات پیش کرسکتی ہیں۔
امریکہ میں مقیم مسلم برادری نے امریکی وزارت دفاع کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل امریکہ میں امریکی فوجیوں سے مخصوص کالج سے ایک 14 سالہ با حجاب خاتون کو نکال دیا گیا جس کے خلاف امریکہ میں مقیم مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تحا اور مسلمانوں نے امریکی دفاع کو خط لکھ کر اس مسلمان خاتون سے عذر خواہی کا مطالبہ کیا تحا۔
source : http://www.shabestan.net