بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شمال مشرق میں واقع شہر ناظور میں جمعيت امام نافع سے منسلك مدرسہ حفظ قرآن كا جمعہ 27 جنوری كو سنگ بنياد ركھا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اس ويب سائٹ nadorcity كے حوالہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ 27 جنوری جمعہ كے دن مراكش كے شمال مشرقی شہر ناظور میں حفظ قرآن مدرسہ كا سنگ بنياد ركھا گياتعليمی بورڈ كی طرف سے اس مدرسہ كی سنگ بنياد ركھی گئی اور ادارہ برائے امور اسلامی مراكش نے بھی اس منصوبے میں تعاون كا فيصلہ كيا ہے۔
اس تقريب كا آغاز قرآن مجيد كی تلاوت سے كيا گيا اور اس كے بعد شہر ناظور كے تعليمی بورڈ كے سربراہ سيد ميمون بريسول نے اجتماع سے خطاب كيا۔
انہوں نے اس بات كی تاكيد كی كہ قرآنی پروگرامز كا انعقاد ہر مسلمان كا فريضہ ہے اور ہر شخص اپنی اس ذمہ داری كو نبھانے كيلئے عمل كرے۔
source : http://www.iqna.ir/