اردو
Thursday 30th of March 2023
0
نفر 0

امام زمانہ (ع) کی شان میں گستاخی پر شیعیان کویت سراپا احتجاج

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت "الکویت" (یا کویت سٹی) میں ایک کویتی قلمکار "محمد الملیقی" کی طرف سے امام زمانہ عَجَّل اللہُ تَعالی فَرَجَہُ الشَّریف کی شان میں گستاخی پر کویتی باشندوں نے انتفاضہ کا اعلان کرتے ہوئے شاتم مہدی (ع) کے اقدام پر زبردست احتجاج کیا ہے اور کویت میں شیعہ سنی برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی وہابیوں کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ 

مقررین نے کہا کہ امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی شیعہ سنی تعلقات کو مخدوش کرنے کی سازش ہے۔

شیعیان کویت نے آگلے 24 گھنٹوں میں الملیقی پر مقدمہ چلانے کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ 

الارادہ اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کویتی پارلیمان (الامہ) کے دو اراکین "فیصل الدویسان" اور "عبدالحمید الدشتی" نے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وہ الملیقی پر مقدمہ چلانے کا فوری اعلان کردے۔

فیصل الدویسان نے معترضین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت برادران سے مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ ہمارے بھائی اور ہم وطن ہیں اور یقیناً مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی یہ سازش ناکام ہوگی کیونکہ امام زمانہ علیہ السلام تمام مسلمانوں کے امام ہیں۔

انھوں نے کویتی عدلیہ کی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے کویت کے وزیر اعظم کو شاتم امام (ع) پر مقدمہ چلانے کے لئے 24 گھنٹوں کی مہلت دی اور کہا: ہم فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے تا ہم اگر حکومت کو دی گئی مہلت مطالبہ پوری ہونے کے بغیر ختم ہوجائے تو ہم حکومت کویت کی اپوزیشن کی صورت اختیار کریں گے اور ضروری قانونی اقدامات انجام دیں گے۔

الدویسان نے کہا: یاسر الحبیب نامی شخص نے زوجۂ رسول عائشہ بنت ابی بکر کی توہین کی حکومت نے اس کی شہریت منسوخ کردی اور اس کو ملک سے نکال باہر کیا اب الملیقی نے جو اقدام کیا ہے وہ یاسر الحبیب اقدام سے کسی طور بھی کم نہیں ہے چنانچہ اس کے خلاف بھی وہی اقدام ہونا چاہئے۔ 

دریں اثناء الملیقی نے کہا کہ اس نے حضرت امام زمانہ (عج) کی توہین کا ارتکاب نہیں کیا ہے۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علامہ ناصر عباس کی دربار شاہ شمس تبریز پر حاضری
اہل تشیع، وہابی مفتیوں پر مقدمہ چلائیں گے
شبیر شاہ کی مسلسل نظر بندی پر آغا حسن کا اظہار ...
عالم اسلام کے مسائل کا واحد حل سیرت پیغمبر گرامی ...
ایران میں ’’ دنیا کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں ...
اٹلی میں مینار کے بغیر مسجد کی تعمیر کی اجازت
شیعوں کے خون سے بھرا کراچی، ایک اور بزرگ شیعہ شہید
اٹلی ؛ ہفتہ اسلامی ثقافت میں تيونس كی بھرپور شركت
دشمن، سیاسی میدان میں ایرانی عوام کی موجودگی سے ...
مسلم معاشرہ كی نجات، ترويج قرآن میں مضمر ہے

 
user comment