اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

قرآن کريم کي بے حرمتي مختلف ملکوں ميں احتجاج

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے خبردي ہے کہ سيکڑوں کي تعداد ميں پاکستاني شہريوں نے اسلام آباد ميں آبپارہ چوک سے احتجاجي جلوس نکالا اور امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي جيسے گھناؤنے اقدام کي سخت الفاظ ميں مذمت کي -

مظاہرين نے امريکا اور امريکي صدر باراک اوباما کے خلاف زبردست نعرے لگائے مظاہرين کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعيت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے سينئر رہنما سينٹر مولانا عبدالغفور حيدري نے امريکا کي اسلام دشمن پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگيا ہے کہ عالم اسلام امريکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثاني کرے  - پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچي ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر افغانستان ميں  امريکي اور نيٹو فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي کے خلاف مظاہرہ کيا - بنگلہ ديش مليشياء اور انڈونيشا سے بھي اطلاعات ہيں کہ ان ملکوں کے عوام نے امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي کے خلاف شديد برہمي کا اظہار کيا  -

تہران کے خطيب جمعہ نے آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے بھي نماز جمعہ کے خطبوں ميں  افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي کي شديد الفاظ ميں مذمت کي - انہوں نے افغانستان ميں امريکا کي شيطاني سازشوں کي جانب سے  ہوشيار  رہنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ  امريکي فوجيوں نے جان بوجھ کر  افغان عوام اور مسلمين عالم کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے قرآن کريم کي بے حرمتي کي ہے - انہوں نے  اس واقعے پر بعض عرب حکومتوں بالخصوص سعودي حکومت کي خاموشي کي بھي  مذمت کي -


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...
القدس میں عنقریب ایک مسجد کا افتتاح
جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں
ابوظہبی كی كتب نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ...
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...

 
user comment