اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

نجف اشرف میں حوزہ اور یونیورسٹی کے موضوع پرتیسرے بین الاقومی سیمینارکا انعقاد

بین الاقوامی:عراق کے مذہبی شہرنجف اشرف میں حوزہ اور یونیورسٹی کے موضوع پرتیسرا بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس کا مقصد اسلامی اورقومی وحدت میں فروغ دینا، حوزہ اور یونیورسٹی کے مابین تعاون کی بنیادوں کومستحکم کرنا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہرنجف اشرف میں حوزہ اوریونیورسٹی کا تیسرا بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں لبنان، تیونس، سعودی عرب،ایران ،ترکی اورعراق کے محققین شرکت کریں گے اوراس بین الاقوامی سیمینارکے انعقاد کا مقصد موجودہ اسلامی تفکرکی پروڈکشن،نظریاتی اوراعتقادی چیلنجزکا مقابلہ کرنے اوراسلامی مذاہب کو ایک دوسرے سے نزدیک کرنے کےلیے حوزہ اوریونیورسٹی کے مابین تعاون کی بنیادوں کومستحکم کرنا ہے۔
الغری اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم الہاشمی نے خبررساں ایجنسی نون سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ محققین اس دوروزہ سیمینارمیں"مسلمان اورمستقبل، مسئلہ فلسطین، دنیا میں موجودہ تبدیلیاں اوراس کی دنیاے عرب اوراسلام کے مستقبل پر تاثیر، کیا بحرین نمونہ ہے، اکیڈمک تحقیقات میں حوزوی بحثوں کی تاثیر،اسلامی مذاہب کے مابین وحدت کے سلسلے میں حوزہ اورنیورسٹی کا کردار، ہدایت میں حوزہ اوریونیورسٹی کا کرداراورملتوں کے درمیان اسلامی بیداری کی حرکت کی حمایت جیسے موضوعات پربحث وگفتگو کریں گے۔
الہاشمی نے مزید کہا ہےکہ اس سیمینارمیں دینی مرجعیت کے کردار اورعراق کے مستقبل پراس کا موقف، دشمنوں کے گمراہ ذرائع ابلاغ کا مقابلہ کرنے میں حوزہ اوریونیورسٹی کا کردار اورہمسایہ ممالک کے مابین روابط کا استحکام جیسے موضوعات پربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی وزیر کا نجف اشرف پر اختلاف پھیلانے کا الزام
پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے

 
user comment