سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کی توہین کرتے ہوئے اہل تشیع کے اس علمی مرکز پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ حوزہ نجف اشرف مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا بیج بوتا ہے۔
عادل الطریفی نے خلیج فارس کے وزرائے اطلاعات کے ایک اجلاس میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ نجف ان مراکز میں سے ایک ہے جو اسلامی ممالک کے درمیان اختلاف کا بیج بوتے ہیں۔
آل سعود کے اس وزیر نے مزید کہا ہے کہ ہم اس مرکز کے اختلاف پھیلانے والے اقدامات سے مطلع ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
آل سعود کے اس وزیر کی ہرزہ گوئی ایسے حال میں سامنے آئی ہے کہ حوزہائے علمیہ نجف اشرف اور قم ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق پر زور دیتے ہیں جبکہ اس کے بر خلاف الازہر سمیت مصر اور سعودی عرب میں ہمیشہ مذہبی تعصبات پر مبنی کانفرنسیں منعقد ہوتی اور شیعہ مذہب کے خلاف میٹنگیں کی جاتی ہیں۔
source : abna24