مسلم دشمني کا يہ واقعہ رياست کيلي فورنيا ميں پيش آيا جہاں مسلح افراد نے پانچ بچوں کي ماں، شيما الاعوادي کو گولياں مارديں جسکے نتيجے ميں وہ شديد زخمي ہوگئي- شيما کو مقامي اسپتال لے جايا گيا ليکن وہ اپني جان کي بازي ہار گئيں-
بيس سال قبل عراق سے ہجرت کرکے امريکہ ميں بسنے والي شيما الاعوادي کو گزشتہ ہفتے دھمکي آميز خط بھي موصول ہوئے تھے تاہم امريکي پوليس نے انکي حفاظت پر کوئي توجہ نہيں دي-
دوسري جانب ايک سياہ فام نوجوان کي ہلاکت کے خلاف امريکہ کے مختلف شہروں ميں مظاہرے شروع ہوگئے ہيں-
پريس ٹي وي کے مطابق ہزاروں امريکيوں نے ملک کے اہم شہروں ميں مظاہرے کئے اور سياہ فام نوجوان کے قاتل کو سزا دينے کا مطالبہ کيا-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ سياہ فام نوجوان کا قتل امريکي سماج ميں نسلي تفريق اور نا انصافيوں کا منہ بولتا ثبوت ہے- حاليہ چند مہينوں کے دوران امريکہ ميں گوروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے يہ تيسرا سياہ فام نوجوان ہے-
source : http://www.abna.ir