اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

مسجد الاقصی کے پہلے قاری قرآن کا انتقال

بین الاقوامی: مسجد الاقصی کے پہلے قاری قرآن شیخ محمد شبیب کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے قاری شیخ محمد احمد شبیب نے گذشتہ روز 79 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔اس مصری قاری کا انتقال مصر کے صوبہ دقہلیہ میں واقع "دندیط"نامی دیہات میں ہوا۔ مصر کے اس نامور قاری کو اس ملک کی وزارت داخلہ نے 1994ء میں ماہ مبارک رمضان میں تلاوت قرآن کریم کیلئے روم جانے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے اس پیش کش کو قبول نہیں کیا اور کہا میں اپنے ملک میں مصری شہریوں کے درمیان تلاوت قرآن کو ترجیح دیتا ہوں۔ پی ایل او کے سابق سربراہ یاسر عرفات کے زمانے میں فلسطین کی وزارت اوقاف نے شیخ محمد شبیب کو مسجد الاقصی میں تلاوت قرآن کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے اس دعوت کو قبول کیا اور مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے درمیان قرآن مجید کی تلاوت کی۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صہیونی ریاست کے مسجد الاقصیٰ پر متشددانہ اقدامات ...
ہندوستانی سیاست ایک نئے دروازے پر کھڑی ہے
مختلف ممالك میں ۱۲۰۰ غير ايرانی حافظ قرآن طلباء ...
تعليمات اسلامی پر خصوصی توجہ ؛ محكمہ اوقاف مصر كے ...
پنجاب کے وزیر داخلہ خود کش حملے میں ہلاک
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کا مستعفی وزیروں کو ...
وال اسٹریٹ جرنل: عرب حکام نے فلسطین کو بھلا دیا ہے
گزشتہ تیس سال کے دوران انڈونیشیا کی سب سے بڑی ...
متعصب یہودیوں کے ہاتھوں اسحاق نبی (ع) کے مقبرے کی ...
امام رضا (ع) کي دس احاديث

 
user comment