بين الاقوامی گروپ : تركی كی پارليمنٹ نے ايك اجلاس كے دوران ملك بھر كے سكولوں میں قرآن اور سيرت نبوی﴿ص﴾ كی تعليم كو رائج كرنے كی منظوری دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نے اطلاع رساں ويب سائیٹ mobashernews ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی كی پاليمنٹ نے اسلامی جماعت "عدالت اور ترقی" كی جانب سے پيش كیے گئے ملکی نظام تعليم كی اصلاح پر مشتمل مسودے كی منظوری كا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ پارليمنٹ كی جانب سے اس مسودے كی منظوری كے بعد پرائمری سكولوں كے طلباء و طالبات كے لیے قرآن كريم اور سيرت نبوی ﴿ص﴾ كی تعليم پر مشتمل اختياری كورسز كا انعقاد كيا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ ترك حكومت كی سب سے بڑی مخالف پارٹی "خلق ڈيموكریٹك " كی جانب سے اس مسودے كی شديد مخالفت كی گئی ہے اور اس پارٹی نے اس بل كی منظوری پر گہری تشويش کا اظہار کیا یے ۔
source : http://www.iqna.ir/