بين الاقوامی گروپ : فرانس كی يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كے صدر نے فرانسوی سياستدانوں كی جانب سے مسلمونوں كی توہين اور انہیں بدنام كرنے كی مسلسل كوششوں كے سد باب كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «rfi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۷اپريل كو يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كے صدر"احمد جبلہ" نے يونين كی سالانہ كانفرنس كے دوران اعلان كيا ہے كہ فرانسوی حكومت نے مخلتف ممالك كے ۶ مسلمان علماء كو كانفرنس میں شركت کرنے سے روك ديا ہے۔
انہوں نے "بورگیٹ " میں منعقد ہونے والی انتيسویں سالانہ كانفرنس كے دوران حيرت كا اظہار كرتے ہوئے كہا : جن افراد پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں سے کو ئی بھی تعصب اور انتہا پسندی کی بات نہیں کرتا بلكہ ان كا قصور صرف فلسطينيوں كے حقوق كا دفاع كرنا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir