سياسی اور سماجی گروپ : اترپرديش كے شہر "فيض آباد" میں منعقد ہونے والے عوامی اجتماع كے دوران شيعہ سنی علماؤں اور مسلمانوں نے مظلوم فلسطينی عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستانی رياست "اترپرديش" كے شہر فيض آباد سے تعلق ركھنے والے شيعہ سنی علماؤں اور مسلمانوں نے ١۲ اپریل بروز جمعرات ، مقامی وقت كے مطابق ۷ بجے ايك عوامی اجتماع میں شركت كے دوران فلسطينيوں كی حمايت اور مسلمانوں كے قبلہ اول كی حفاظت پر زور ديا ہے ۔
اس اجتماع كے آرگنائزر "عرفان احمد" نے بتایا ہے كہ اجتماع میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مفكرين من جملہ ؛ "وثيقہ يونيورسٹی" كے صدر اور معروف خطيب "حجت الاسلام و المسلمين وصی حسن خان"، اہل سنت كے معروف عالم دين "سيد سلمان ندوی" ، خالد رشيد ، سرائے بختہ كے امام جمعہ "قطب الدين قادری " کے علاوہ ہندوستان كے ديگر متعدد مفكرين نے شركت كی ہے ۔
source : http://www.iqna.ir