اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ

بين الاقوامی گروپ: ايك پاكستانی مترجم توقير امان خان نے پنجابی زبان میں قرآن كريم كا نيا ترجمہ پيش كيا ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستان سے شائع ہونے والے اخبار "Daily Times" سے نقل كيا ہے كہ یہ ترجمہ تحت لفظی ہے اور اس ترجمہ كو پيش كرنے سے پہلے مترجم نے متعدد پاكستانی علماء كے آثار كا مطالعہ كيا تھا۔

امان خان نے كہا كہ قرآن كريم كا پيغام آفاقی ہے جو تمام انسان سے متعلق ہے میں نے یہ ترجمہ پنجابی زبان پڑھنے والوں كی مدد كرنے كيلئے كيا ہے۔

انہوں نے بتايا كہ میں قرآن كريم كے ترجمہ كا كام 2002ء میں حج كے سفر كے بعد شروع كيا۔ سب سے پہلے عالم اسلام كے ممتاز علماء كے آثا كا مطالعہ كيا۔

انہوں نے مزيد كہا 2007ء میں سورہ فاتہم كا پنجابی میں ترجمہ كرديا تھا۔ اس كے بعدمیں نے اٹھارہ سے بيس گھنٹے ترجمہ كرنے میں صرف كئے۔ 2009ء سے 2011ء تك اس ترجمہ كو متعدد علماء نے ديكھا اور بالآخر اس ترجمہ كی تائيد كردی۔

واضح رہے كہ پنجاب حكومت كے محكمہ اوقاف اور مذہبی امور كے مصحح مولوی ممتاز احمد نے اس ترجمہ كا تائيد نامہ ديا ہے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...
القدس میں عنقریب ایک مسجد کا افتتاح
جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں
ابوظہبی كی كتب نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ...
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...

 
user comment